Sunday, May 12, 2024

پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا میلہ سجنے میں تین دن باقی

پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا میلہ سجنے میں تین دن باقی
February 18, 2020
لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا میلہ سجنے میں تین دن باقی ہیں، پہلے کھیلے گئے چارایڈیشنز میں کس بیٹسمین نے کتنے رنز بنائے، کس باؤلرز نے زیادہ وکٹیں اڑایں ، کس ٹیم کی کیا پرفارمنس رہی جائزہ لیتے ہیں۔ پی ایس ایل کے گزشتہ چار ایڈیشنز میں کئی ریکارڈ بنے اور کئی ٹوٹے۔ ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس ہے جس نے 2019 میں لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں 238 رنز بنائے، سب سے کم اسکور کا ریکارڈ لاہور قلندرز کے پاس ہے جو 2017 میں پشاور زلمی کے خلاف صرف 59 رنز بنا سکی تھی۔ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر پشاور زلمی کے کامران اکمل نے 46 اننگز میں 1286 رنز بنارکھے ہیں، سب سے زیادہ 65 وکٹیں پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے اڑائیں جنہوں نے 44 میچوں میں  یہ اعزاز حاصل کیا۔ ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ کراچی کنگز کے کولن انگرام کے پاس جنہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 127 رنز کی اننگز کھیلی، پی ایس ایل کی تیز ترین ففٹی  کا ریکارڈ باہمی طور پر پشاور زلمی کے کامران اکمل اور اسلام آباد یونائیٹڈ  کے آصف علی کے پاس  ہے دونوں کھلاڑیوں نے 17 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔ ایک سیزن میں سب سے زیادہ اسکور بنانے کا اعزاز لیوک رونکی کے پاس ہے جنہوں نے 2018 میں 11 میچوں میں 435 رنز اسکور کیے۔