Monday, May 13, 2024

پی ایس ایل کے پانچ ایونٹس میں کس کس ٹیم نے ٹائٹل جیتا، کونسی ناکام رہی

پی ایس ایل کے پانچ ایونٹس میں کس کس ٹیم نے ٹائٹل جیتا، کونسی ناکام رہی
February 20, 2021

لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل کے اب تک ہونے والے پانچ ایونٹس میں کونسی ٹیم کامیاب رہی اور کون سی ٹیم ابھی تک ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن 2016 میں منعقد ہوا ،دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو6وکٹ سے شکست دیکر فاتح قرار پائی۔

2017ء میں دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی نے 58 رنز کے مارجن سے ٹرافی پر قبضہ جمایا، لاہور میں ہوئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مسلسل دوسری دفعہ شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

2018ء میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے ارمانوں پر پانی پھیرتے ہوئے فائنل میں اسے تین وکٹ سے ہرایا اور دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

2019ء میں کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی امید برآئی اور اس نے سرفراز احمد کی کپتانی میں پشاور زلمی کو 8 وکٹ سے شکست دے کر پہلی بار ٹرافی کی جنگ جیتی۔

2020ء میں کراچی کنگز نے روایتی حریف لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔