Friday, April 26, 2024

پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب سجائی جائے گی

پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب سجائی جائے گی
March 17, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی بڑی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب کو یاد گار بنانے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب سجائی جائے گی۔ جنون گروپ، ابرار الحق، آئمہ بیگ اور فواد خان بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ افتتاحی تقریب کی طرح ایونٹ کی اختتامی تقریب میں بھی گلیمر کا بھرپور تڑکہ لگے گا۔ ایک طرف ابرار الحق سر بکھیریں گے تو دوسری جانب جنون گروپ شائقین کا جذبہ بڑھائے گا۔ اداکار فواد خان اور آئمہ بیگ کی پرفارمنس بھی شائقین کو جھومنے پر مجبور کرے گی۔ معروف گلوکارہ نازیہ حسن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کے بھائی ذوہیب حسن کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔