Tuesday, April 16, 2024

پی ایس ایل کے فائنل کیلئے 9 مقامات پر پارکنگ کی جائے گی : پارکنگ کمپنی

پی ایس ایل کے فائنل کیلئے 9 مقامات پر پارکنگ کی جائے گی : پارکنگ کمپنی
February 28, 2017
  لاہور(92نیوز)لاہور پارکنگ کمپنی نے  پی ایس ایل فائنل کے لیے پارکنگ پلان ترتیب دیکرحتمی منظوری کے لیے سی ٹی او سمیت اعلی حکام کو بھجوا دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پی ایس  ایل فائنل کے لیے  مجوزہ پلان میں 9 مقامات پر پارکنگ کی جائے گی جن میں اہم شخصیات کے لیے پی سی ایس آئی آر اور پی سی بی ملازمین کے لیے گلبرگ کالج  میں پارکنگ کی  جگہ مختص کی جائے گی۔ ہربنس پورہ اور مال روڈ کی طرف سے آنے والوں کے لیے ایف سی کالج اور فیروز پور روڈ کی طرف سے آنے والوں کے لیے مسلم ٹاؤن موڑ پر پل کے نیچے پارکنگ کا انتظام ہوگا۔ کیولری گراؤنڈ کی طرف سے آنے والوں کے لیے ایچ کریم بخش پارکنگ اور  لبرٹی چوک پارکنگ جبکہ ڈی ایچ اےکی طرف سے آنے والوں کے لیے سن فورٹ ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ  ، اور دوپٹہ گلی  لبرٹی مارکیٹ  میں پارکنگ کی جائے گی، کلمہ چوک  کی طرف سے آنے والے شائقین اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلزجام شیریں پارک  میں کھڑی کریں گے۔ 37ہزار شائقین کی آمد کو مد نظر رکھتے ہوئے  پارکنگ پلان تیارکیا گیا ہے جہاں پر سیکورٹی کے لیے لاہور پارکنگ کمپنی کے علاوہ  قانون نافذ کرنےو الے اداروں کے اہلکار بھی موجود ہوں گے۔ تمام پارکنگ پوائنٹس سٹیڈیم سے کم از کم ایک کلومیٹر کے فاصلےپر بنائے جائیں گے۔