Thursday, May 2, 2024

پی ایس ایل کے فائنل کا میدان آج سجے گا

پی ایس ایل کے فائنل کا میدان آج سجے گا
March 5, 2017
لاہور(92نیوز)پی ایس ایل کے فائنل کا میدان کا میدان سج گیا  تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں  جبکہ عوام کا جوش جذبہ بھی ساتویں آسمان کو چھو رہا ہے ۔ کھلاڑی بھی پرجوش ہیں  اور انتظامیہ بھی پوری طرح سے متحرک ہے آج شام میں فائنل کا دنگل لگے گا۔ تفصیلات کےمطابق پانچ مارچ  آتے ہی کاونٹ ڈاؤن شروع ہوگیا پاکستانیوں کے لئے ایک بڑا دن آن پہنچا  سبھی کو اس دن کا بے تابی سے انتظار تھا۔ میدان ہو گا قذافی اسٹیڈیم ۔کھلاڑی ہونگے اپنے پرائے سبھی چوکوں اور چھکوں کی ہو گی برسات  تو ہر دل مچل اُٹھے گا ۔ آج پی ایس ایل کا بڑا ٹاکرا ہوگا ۔ بڑے میچ میں بڑے کھلاڑی ہونگے آمنے سامنے ۔ ایک طرف ہوگا پشاور زلمی کا پرجوش کپتان ڈیرن سیمی تو دوسری طرف ہر مشکل وقت میں چٹان بن جانے والا سرفراز تو خوب جمے گا میدان۔ تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔ میچ سے پہلے افتتاحی تقریب کی طرح رنگا رنگ اختتامی تقریب بھی سجے گی ۔ معروف گلوکار علی عظمت اورفرہاد اپنی آواز کا جاود بھی خوب جگائیں گے فائنل سے پہلے گلوکاروں اور فنکاروں نے فائنل ریہرسل بھی کی۔ دن کے جب بجیں گے تین تو کرکٹ کے دیوانوں کے لئے اسٹیڈیم کے دروازے کھل جائیں گے شام چھ بجے ہو گی اختتامی تقریب اور آٹھ بجے شروع ہو جائے گی دو تگڑی ٹیموں کے درمیان ٹرافی کے لئے گھمسان کی جنگ۔ طویل عرصے بعد کئی اہم سیاست دان اور رہنما تو اسٹیڈیم میں ہونگے ہی ملک اور دیارغیر سے آئے مہمان بھی  اس تاریخی موقع پر ہونگے توجہ کا مرکز ۔ پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے دستے  سکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اتوار کے ٹاکرے کے لئے آن لائن ٹکٹیں دستیاب ہوئیں تو شائقین کے چہرے پھر سے کھل اُٹھے۔ گڈ لک پاکستان، گڈ لک کرکٹ اور گڈ لک پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز۔۔