Monday, May 20, 2024

پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں اسٹیڈیم کرکٹ لورز کے نعروں سے گونجیں گے

پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں اسٹیڈیم کرکٹ لورز کے نعروں سے گونجیں گے
December 30, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں اسٹیڈیم کرکٹ لورز کے نعروں سے گونجیں گے۔ این سی او سی نے میچز میں سو فیصد شائقین کی منظوری دے دی۔

این سی او سی نے وفاق، صوبوں اور پی سی بی کو مراسلہ ارسال کر دیا جس کے مطابق مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔ تمام عمر کے افراد کو اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔ اسٹیڈیم میں آنے کیلئے 12 سال سے زائد عمر والوں کی ویکسینیشن لازم ہو گی۔ پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجراء کیلئے میکنزم تیار کرے گا۔ پی سی بی کرکٹ میچز کیلئے سیکورٹی انتظامات کی ذمہ دار ہو گی۔ پی سی بی کرکٹ گرائونڈ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہو گی۔ کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کیلئے ماسک، سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہو گا۔