Friday, April 26, 2024

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا شیڈول جاری، ایونٹ کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا شیڈول جاری، ایونٹ کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا
December 3, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا شیڈول جاری کردیا گیا، ایونٹ کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا۔

ایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔

ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کو قدافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے لیے پلیئرز کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر کو ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور کے میں ہوگی۔