Thursday, May 9, 2024

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے آغاز میں صرف چار روز کا انتظار

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے آغاز میں صرف چار روز کا انتظار
June 5, 2021

لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے آغاز میں صرف چار روز کا انتظار ہے۔ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ٹیموں نے بھرپور پریکٹس شروع کر دی۔

9 جون کو ایونٹ کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ان ایکشن ہوں گی۔

میچز کے آغاز سے قبل ٹیموں کی  بھر پور پریکٹس جاری ہے۔ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیموں نے اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لیے  بھر پور پریکٹس کی ۔ پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں کا ایک دوسرے کو فٹنس چیلنج بھی جاری ہے۔ ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ 24 جون کو کھیلا جائے گا۔