Monday, May 20, 2024

پی ایس ایل کے اہم ترین میچ میں لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست ہوگئی

پی ایس ایل کے اہم ترین میچ میں لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست ہوگئی
February 25, 2017
دبئی (92نیوز) کیرن پولارڈ نے لاہور قلندرز سے فتح چھین لی آخری دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر لاہور قلندرز کو سب سے آخری نمبر پر دھکیل دیا۔ کون سی ٹورنامنٹ  سے باہر ہو گی  آخری پول میچ کے بعد فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کنگز کے کیرن پولارڈ بنے دلوں کے بادشاہ  آخری دو گیندوں پر دو چھکے لگا کرلاہور قلندرز کے  منہ سے فتح چھین لی  کراچی  کو ایونٹ سے باہر ہونے سے بچایا اور پش اپس لگا کر جشن منایا۔ ایک سو چھپن رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز نے جارحانہ آغاز کیا لیکن ایونٹ کا پہلا میچ کھیلنے والے جے وردھنے دس رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے ان کے آؤٹ ہونے کے بعد سنگاکارا اور بابر اعظم نے اسکور اسی تک پہنچا دیا۔ سنگاکارا  کے آؤٹ ہوتے ہی کراچی کی مزید تین وکٹیں یکے بعد دیگرے گر گئیں سنگاکارا بیس،شعیب  ملک  چھے اور روی بوپارہ دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن بعد میں پولارڈ نے فتح گر اننگز کھیل کر لاہور قلندرز کے چودہ طبق روشن کر دیے۔ لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کی دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں پر ایک سو پچپن رنز بنائے رضوان بتیس اور میک کولم اکتیس رنز بنا کر نمایاں رہےاسامہ میر اور شعیب ملک نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور قلندرز  کو شکست کے بعد اب اگر مگر کے چکر سے گزرنا ہوگا ایونٹ سے کون سی ٹیم باہر ہوتی ہےکراچی اور اسلام آباد کے میچ کے بعد معلوم ہوگا۔