Saturday, April 20, 2024

پی ایس ایل کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا آغاز

پی ایس ایل کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا آغاز
February 12, 2021

کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل کا میلہ سجنے میں چند روز باقی رہ گئے، غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا آغاز ہو گیا، کراچی کنگز کے نئے کوچ ہرشل گبز، اسسٹنٹ کوچ ڈاؤگی براؤن کراچی پہنچ گئے، جنوبی افریقہ کے کولن انگرام، ویسٹ انڈیز کے چیڈوک والٹن اور افغانستان کے نور احمد بھی کراچی پہنچے۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ سجنے میں صرف 8 دن باقی ہیں، پھر ہوگی چوکوں چھکوں کی برسات، شائقین کو بھی اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، کراچی کنگز کے نئے کوچ ہرشل گبز اوراسسٹنٹ کوچ ڈاؤگی براؤن کراچی پہنچ گئے۔

جنوبی افریقہ کے کولن انگرام، ویسٹ انڈیز کے چیڈوک والٹن اور افغانستان کے نور احمد بھی کراچی پہنچے۔

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی آج رات کو کراچی پہنچیں گے، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، امام الحق، کامران اکمل اور دیگر ملکی کھلاڑیوں نے کراچی میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔

روی بوپارہ کل اور مجیب الرحمان 14 فروری کو کراچی پہنچیں گے، ایونٹ کا آغاز 20 فروری سے ہو گا۔