Thursday, March 28, 2024

پی ایس ایل کی کوریج کیلئے آسٹریلوی صحافی دنیا کی بڑی چائے پارٹی کیلئے میدان میں آگئے

پی ایس ایل کی کوریج کیلئے آسٹریلوی صحافی دنیا کی بڑی چائے پارٹی کیلئے میدان میں آگئے
February 27, 2020
 لاہور (92 نیوز) ابھی نندن کو پلائی گئی چائے ابھی لوگ بھول نہیں پائے۔ پی ایس ایل کی کوریج کیلئے پاکستان آئے آسٹریلوی صحافی آج دنیا کی بڑی چائے پارٹی کیلئے میدان میں آگئے۔ ڈینس ڈز نے دنیا بھر سے لوگوں کو ٹی پارٹی کا حصہ بننے کا کہہ دیا۔ پی ایس ایل کے رنگوں سے لطف اندوز ہونے کے  لیے آسٹریلوی صحافی ڈینس ڈز پاکستان میں موجود ہیں جنہوں نے 27 فروری کے دن سوشل میڈیا پر دنیا کی بڑی ٹی پارٹی منانے کا اعلان کر دیا ہے اور لوگوں کو اس ٹی پارٹی کا حصہ بننے کا بھی کہا ہے۔  پی ایس ایل ، کوریج ، آسٹریلوی صحافی ، دنیا ، چائے ، پارٹی ، میدان آسٹریلوی صحافی کی اس مہم کو دنیا بھر سے لوگوں نے پسند کیا اور سوشل میڈیا پر چائے کے ساتھ اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ ایک سال پہلے بھارت نے بزدلوں کی طرح رات کے اندھیرے میں پاک سرز مین  پر گھسنے کی نیت سے حملہ کیا۔ پاکستانی شاہینوں نے ناں صرف بھارتی طیارے مار گرائے بلکہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پکڑ کر چائے بھی پیش کی اور دنیا کے سامنے پر امن ملک ہونے کا ثبوت پیش کیا۔ بھارتی پائلٹ نے پاکستانی چائے کی تعریف بھی کی۔