Tuesday, April 23, 2024

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے خرید لی

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے خرید لی
December 20, 2018
لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے خرید لی۔ لاہور میں ہونے والی بڈنگ میں علی ترین نے مالکانہ حقوق حاصل کر لیے۔ انہوں نے یہ ٹیم 6 اعشاریہ تین پانچ ملین ڈالرز میں خریدی۔ پی ایس ایل تھری کی سب سے مہنگی فرنچائز سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے معاہدہ ختم کر دیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ اگر ٹیم کے لیے کوئی نیا خریدار نہ ملا تو پی سی بی خود اس ٹیم کو چلائے گا۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں علی ترین کا کہنا تھا کہ بڈ جیتنے والا ٹیم کا کوئی بھی نام رکھ سکتا ہے مگر وہ ملتان ہی برقرار رکھیں گے۔ پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل فور کے 8 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔