Friday, April 26, 2024

پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کی کٹ ،لوگو اور ترانے کی تقریب رونمائی

پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کی کٹ ،لوگو اور ترانے کی تقریب رونمائی
January 3, 2016
  لاہور(92نیوز)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے لوگو، کِٹ اور ترانے کی رونمائی کر دی گئی ، رونمائی کی اس تقریب میں اہم کھلاڑیوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندر کے لوگو اور ترانے کی رونمائی کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گلوکار نبیل شوکت نے لاہور قلندر کے لیے بنایا گیا ترانہ پیش کیا تو تقریب کے شرکاء قلندری دھمال کے ساتھ جھوم اٹھے۔ ٹیم کے مالک فواد رانا نے لاہور قلندرز کے لوگو کی رونمائی کی انہوں نے ملک میں امن قائم کرکے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں کرکٹرز سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی  بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ a