Friday, April 19, 2024

پی ایس ایل کی میزبان ایرن ہالینڈ نے خود کو رضا کارانہ طور پر قرنطینہ کر لیا

پی ایس ایل کی میزبان ایرن ہالینڈ نے خود کو رضا کارانہ طور پر قرنطینہ کر لیا
March 20, 2020
 کینبرا (92 نیوز) پی ایس ایل کی میزبان ایرن ہالینڈ نے خود کو رضا کارانہ طور پر قرنطینہ کر لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں نمائندگی کرنے والے ان کے شوہر بین کٹنگ بھی قرنطینہ ہو گئے۔ ایرن ہالینڈ گزشتہ روز پاکستان سے آسٹریلیا پہنچی تھی جس کی خبر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔ ایرن ہالینڈ نے اپنی دوست کے ٹویٹ پر لکھا کہ انہوں نے بھی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ۔ ایرن ہالینڈ اور ان کے شوہر بین کٹنگ نے پی ایس ایل  فائیو کے دوران پاکستان میں قیام کیا تھا۔ بین کٹنگ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہیں  ۔ ایرن ہالینڈ اور انکے شوہر بین کٹنگ گزشتہ پی ایس ایل سیزن میں بھی پاکستان آئے تھے۔