Friday, March 29, 2024

پی ایس ایل کی فہرست میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی ، دو دوبار کی فاتح

پی ایس ایل کی فہرست میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی ، دو دوبار کی فاتح
February 18, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں کون کس پر غلبہ پائے گا ،انٹرٹینمنٹ ایک ماہ تک جاری رہے گی ، اب تک ہونے والے چار ایڈیشنز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم سر فہرست ،اسلام آباد یونائیٹڈ کو  دو بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ بیس  فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن  میں چھ ٹیموں کے مابین ٹرافی کے حصول کی جنگ چھڑے گی  ، پی ایس ایل  کا پہلا ایڈیشن  2016 میں منعقد  ہوا ،دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ   کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو6وکٹ سے  شکست دیکر فاتح قرار پائی۔ سال 2017 میں دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی نے58رنز کے مارجن سے ٹرافی پر قبضہ جمایا، لاہور میں ہوئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مسلسل دوسری  مرتبہ شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ سال  2018 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی  کے ارمانوں پر پانی پھیرتے ہوئے   فائنل میں اسے تین وکٹ سے ہرایا اور دوسری بار ٹائٹل اپنے نام  کرنے میں کامیاب رہی ۔ سال  2019 میں کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز کی امید برآئی اور اس نے سرفرازاحمد کی کپتانی میں پشاور زلمی کو8وکٹ سے شکست  دے کر پہلی بار ٹرافی کی جنگ جیتی۔