Monday, September 16, 2024

پی ایس ایل کی رنگا رنگ اختتامی تقریب ،فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے سماں باندھ دیا

پی ایس ایل کی رنگا رنگ اختتامی تقریب ،فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے سماں باندھ دیا
March 25, 2018

کراچی ( 92 نیوز) پی ایس ایل کی رنگا رنگ اختتامی تقریب میں فنکاروں کی شاندار پرفارمنس سماں باندھ دیا ۔آئمہ بیگ،شہزادرائے،فرحان سعید،اسٹرنگز بینڈ کے نغموں پر شائقین جھومتے رہے ۔

 پاکستانی و غیر ملکی کرکٹرز بھی  نغموں پر رقص کرتے رہے ،  جے پی ڈومینی ، ڈیرن سیمی اور حسن علی نغموں پر ڈانس کرتے رہے جب کہ ڈیرن سیمی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا ۔

 

ڈیرن سیمی نے کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے کراچی آنا ممکن ہوا، کراچی کے لوگوں نے بہت پیار دیا، اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے سپورٹر بہت زیادہ ہیں  ۔ فائنل میں اچھا مقابلہ ہو گااور  لوگ لطف اندوز ہونگے۔

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر ، ڈی جی رینجرز  کراچی ، کور کمانڈر کراچی شاہد بیگ مرزا ، گورنر و وزیر اعلیٰ سندھ  بھی سٹیڈیم میں موجود ہیں ۔