Friday, March 29, 2024

پی ایس ایل کی 6 فرنچائزز اسکواڈ کے مقامی کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی

پی ایس ایل کی 6 فرنچائزز اسکواڈ کے مقامی کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی
May 24, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان پریمئیر لیگ (پی ایس ایل) سکس کے بقیہ میچز کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہے، پی ایس ایل کی 6 فرنچائزز اسکواڈ کے مقامی کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف نے ہوٹلز میں رپورٹ کر دی۔

اسکواڈ لاہور اور کراچی ہوٹلز کے بائیو سکیور فلور میں دو روز قیام کریں گے، سری لنکن کھلاڑی سیکوگے پرسنا اور تھشارا پریرا کے ساتھ 10 پروڈکشن ٹیکنیشن بھی کراچی پہنچ گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے ابو ظہبی جانے والے تمام ارکان کے آج ویزے ملنے کا امکا ن ہے، جس کے بعد شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔