Friday, April 19, 2024

پی ایس ایل : کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل : کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
February 27, 2017
  دبئی (سپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل کے پہلے راؤنڈ کے اہم میچ میں بارش کی وجہ سے ٹاس لیٹ ہوا ہے تاہم کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی ایس ایل کے اس اہم میچ میں کراچی کنگز کی قسمت کا فیصلہ ہوگا کہ وہ پلے آف مرحلے میں شرکت کریگی یا نہیں ۔واضح رہے کہ دبئی میں آج بارش بھی ہوئی ہے اور ٹریفک بھی جام ہے جس کی وجہ سے ٹیمیں سٹیڈیم میں لیٹ پہنچی ہیں اور اگر بارش کی وجہ سےمیچ نہ ہوسکا تو کراچی کنگز پلےآف مرحلے میں رسائی حاصل کرلیگی جبکہ لاہور قلندرز کےارمان آنسوؤں میں بہہ جائیں گے اور اگر کراچی کنگز میچ ہار جائے گی تو پہلے ہی راونڈ سے باہر ہوجائے گی ۔