Monday, September 16, 2024

پی ایس ایل کا کون چیمپئن ، نائنی ٹو نیوز نے فیس بک اور ٹویٹرپرہیش ٹیگ بنادیا

پی ایس ایل کا کون چیمپئن ، نائنی ٹو نیوز نے فیس بک اور ٹویٹرپرہیش ٹیگ بنادیا
February 10, 2017
لاہور(92نیوز)قلندرز، گلیڈی ایٹرز، زلمی، کنگز یا یونائیٹڈ، کون بنے گا چیمپئن؟ نائنٹی ٹونیوزنے فیس بک اورٹویٹر پر #PSL92 ka Champion ہیش ٹیگ بنادیا،جس پر رائےدہندگان کا تانتا بندھ گیا۔ تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل کا میلا سجا تو ناینٹی ٹو نیوز بھی شائقین کے لیے آیا اپنی فیورٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے اور خیالات کےاظہار کا شاندار موقع۔ فیس بک اور ٹویٹر پر نائنٹی ٹو نیوز کے ہیش ٹیگ پی ایس ایل نائینٹی ٹو کا چیمپئن پر شائقین کی بڑی تعداد اپنی آرا کا اظہار کررہی جسے نائنٹی ٹو نیوز اسکرین کی زینت بنا رہا ہے۔ عوام کی اکثریت جہاں اپنی اپنی فیورٹ ٹیم کے حق میں کمنٹس کر رہی ہے وہیں ناظرین نے نائنٹی ٹو کے اس اقدام کو بھی خوب سراہا ہے۔ پشاور زلمی اور اسلام آباد کے میچ میں اکثریت نے پشاور زلمی کی سپورٹ کی تو اسلام آباد یونائیٹڈ کے فین بھی کم نہ تھے ،کسی نےلاہور قلندرز کو فیورٹ قرار دیا تو کوئی کراچی کنگز کا فین نکلا،،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چاہنے والے بھی خوب کمنٹس کرتے رہے ۔