Saturday, April 27, 2024

پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد، گمراہ کن خبریں پھیلانے والے بھارتی صحافی منہ چھپانے لگے

پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد، گمراہ کن خبریں پھیلانے والے بھارتی صحافی منہ چھپانے لگے
March 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سرحدوں، فضاؤں اور سمندروں کے بعد اب کھیل کے میدانوں میں بھی دہشت گرد بھارت کو شکست ہو گئی ،  پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد سازشی بھارت کے منہ پر طمانچہ ثابت ہوا۔ بھارتی عوام کو پاکستان سپر لیگ  بارے گمراہ کن خبریں دینے والے صحافیوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی، دشمن کبھی باز نہیں آئے گا مگر پاکستان ہمیشہ اسے دھول چٹائے گا۔ پاکستان سپر لیگ فور کا کامیاب انعقاد، کھیل کے میدان سے پاکستان کو آؤٹ کرنے کی سازش کرنےوالا بھارتیوں کی پی ایس ایل نہ ہونے کی خواہش اپنی موت آپ مرگئی۔ بزعم خود کرکٹ کے چوہدری بھارت کے پی ایس ایل کے حوالے سے تمام اندازےالٹے پڑگئے,پی ایس ایل رکوانے کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں  ۔ پاکستان سپر لیگ کےخلاف سازشیں کرنے والے بھارتی صحافیوں کی حالت کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف  ہوچکی ہے ،پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا دعویٰ بھی ہوا میں تحلیل ہوگیا ۔