Thursday, March 28, 2024

پی ایس ایل کا میلہ کامران اکمل نے لوٹ لیا

پی ایس ایل کا میلہ کامران اکمل نے لوٹ لیا
March 6, 2017

لاہور (92نیوز) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے لیکن پورے ٹورنامنٹ کا میلہ کامران اکمل نے لوٹ لیا۔ بہترین کھلاری، بلے باز اور وکٹ کیپر کا اعزاز کامران اکمل نے حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن کامران اکمل کے نام رہا۔ ٹورنامنٹ کی واحد سنچری بنانے والے کامران اکمل 11 میچز میں 353 رنز بنا کر بہترین بلے باز کے حقدار ٹھہرے تو 5 سٹمپس اور 7 کیچز کے ساتھ 12 شکار کر کے بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز بھی لے اُڑے۔

اچھی کارکردگی پر کامران اکمل کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور انہوں نے قومی ٹیم میں واپسی کی امید بھی لگا لی۔ پاکستان سپر لیگ کے دور سے ایڈیشن میں سہیل خان نے نو میچز میں 16 وکٹیں حاصل کیں اور بہترین باؤلر قرار پائے جبکہ نوجوان کرکٹرز میں اسامہ میر اور محمد اصغر کی کارکردگی قابل تعریف رہی۔