Wednesday, April 24, 2024

پی ایس ایل کا میلہ پھر کراچی میں سجنے کو تیار ،کراچی کنگز ،لاہور قلندرز سے ٹکرائیں گے

پی ایس ایل کا میلہ پھر کراچی میں سجنے کو تیار ،کراچی کنگز ،لاہور قلندرز سے ٹکرائیں گے
March 12, 2020
کراچی ( 92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کا میلہ پھر سے کراچی میں سجنے کو تیار ہے ، شہر قائد میں آج پھر اسٹیڈیم آباد ہو گا جہاں کراچی کنگز ، لاہور قلندرز سے ٹکرائیں گے ۔ پی ایس ایل میں آج ہو گا ایک اور تگڑا مقابلہ ، کراچی کنگز  لاہور قلندرز سے ہار کا بدلہ چکانے کے لئے بے تاب ہیں  جبکہ  لاہور قلندرز بھی   اپنی دھن برقرار رکھنے کیلئے  تیار ہیں ۔  دونوں ٹیموں کے مابین شام سات بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مقابلہ ہوگا۔ ایونٹ میں لاہور قلندرز نے 8میچز کھیلے ،  چار میں کامیابی اور چار میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور قلندرز 8پوائنٹس کے ساتھ  پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری جانب کراچی کنگز نے سات میچز  کھیلے  ہیں ،تین میں شکست  ہوئی اور تین،میچز میں فتح کا جھنڈا گاڑا جبکہ ایک میچ بلانتیجہ رہا۔ لاہور قلندرز  اور کراچی کنگز کی ٹیمیں  ایونٹ میں پہلے بھی آمنے سامنے آ چکی ہیں جہاں  لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 8وکٹوں سے شکست دی تھی۔