Thursday, April 25, 2024

پی ایس ایل کا فائنل، ٹکٹ نہ ملنے پر شائقین کا بینک کے باہر دھرنا

پی ایس ایل کا فائنل، ٹکٹ نہ ملنے پر شائقین کا بینک کے باہر دھرنا
March 2, 2017
  لاہور(92نیوز)پی ایس ایل ٹوکے  فائنل میچ کے ٹکٹ نہ ملنے پر شائقین کرکٹ نے ماڈل ٹاؤن برانچ کے باہر ہی دھر نا دے دیا،،انتظا میہ سے  مایو س شہریو ں نے اجتماعی دعائیں بھی کروائیں ۔ تفصیلات کےمطابق لاہورمیں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی ٹکٹ خرید نے کے لئے  شائقین کرکٹ دوسرے روز بھی سراپا احتجاج بنے رہے ۔ ماڈل ٹاؤن برانچ کے باہر شائقین کر کٹ نے ٹکٹ نہ ملنے پرانتظا میہ کے خلاف  دھر نا دے دیا ۔ شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ وہ صبح 7بجے سے بینکوں کےباہرموجود تھے ،تاہم انہیں ٹکٹ نہیں ملے ۔ان کاکہناتھاکہ اب وہ اللہ سے دعاہی مانگ سکتے ہیں،انتظامیہ سے تو کوئی امید نہیں۔پی ایس ایل فائنل کےٹکٹ کےلیے دوسرے روزبھی شہریوں کاخاصارش دیکھنے میں آیاجن میں سے اکثریت کومایوس لوٹنا پڑا۔