Monday, September 16, 2024

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونے کا امکان ہے:نجم سیٹھی

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونے کا امکان ہے:نجم سیٹھی
January 30, 2017
لاہور(92نیوز)پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ایک دروازہ ہے جس کے ذریعے بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی ہوگی۔ دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان اور پاکستانی پرامن ہیں۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت کے مقامی  ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل ایک بہت بڑا قدم ہے۔ دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان اور پاکستانی عوام پرامن ہیں  بین الاقوامی کرکٹرز سے دبئی میں میٹنگ کے بعد پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان آئی تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہت بڑا سگنل ہو گا۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے صدر جائلز کلارک نے بھی پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ پی سی بی نے کراچی اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں کلب ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملے گا۔