Friday, March 29, 2024

پی ایس  ایل کا فائنل لاہور میں کھیلنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا : کرس جورڈن ،ڈیوڈ میلان

پی ایس  ایل کا فائنل لاہور میں کھیلنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا : کرس جورڈن ،ڈیوڈ میلان
March 12, 2017
  لاہور(92نیوز)پشاور زلمی کے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لیےپی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا ۔  کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ پرمضمون میں کرس جورڈن اور ڈیوڈ میلان نے لاہور آنے کے فیصلے پر بھر پور روشنی ڈالی ۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی مارلن سیمولز نے پاکستان فوج میں شامل ہونے کی خواہش کا بھی  اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق  لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل ہونا ایک تاریخی واقعہ تھا ۔ جوش جذبہ بھی تھا تو کئی طرح کا رسک بھی تاہم اس کے باوجود بین الاقوامی کھلاڑیوں نے لاہور آنے کا فیصلہ کیا۔  کرس جورڈن اور ڈیوڈ میلان پشاور زلمی کی ٹیم کا ایک اہم حصہ تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کے لئے لاہور آنے کا فیصلہ کرنا کسی صورت آسان نہیں تھا ۔ ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی اور مارلن سیموئلز تو پہلے ہی لاہور آنے کا فیصلہ لے چکے تھے۔ مارلن سمیوئلز نےتو پاکستان فوج کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔ کرس جورڈن اور ڈیوڈ میلان نے بہت سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا تاہم گراؤنڈ میں پہنچنے تک کئی طرح کے خطرات سے خائف بھی رہے ۔ دونوں نے خوب سوچ بچار کی اپنے خاندان کے افراد سے مشورے بھی کئے ۔ فرنچائز اور ساتھ کھیلنے والے کھلاڑیوں سے بھی طویل بحث ہوئی سب نے قائل کرنے کی کوشش کی ۔ کرس جورڈن کے لئے فیصلہ کرنے میں محمد حفیظ، شاہد آفریدی ، محمد اکرم اور وہاب ریاض نے اہم کردار ادا کیا جبکہ اُن کے فیملی کے افراد نے بھی اُنے مثبت فیصلہ کرنے میں مدد کی۔ تاہم کرس جورڈن کے لئے فیصلہ آسان نہیں تھا اُن کی والدہ اس فیصلے پر کئی راتوں تک سو نہیں پائی جبکہ والد نے اُنہیں پاکستان جانے کی اجازت دے دی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان میں دی جانے والی سکیورٹی اور مہمان نوازی کی بھی تعریف کی ہے ۔ ڈیرن سیمی  اور ڈیویڈ میلان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں آرمی چیف کے عشایئے کو سراہا اور کہا ہے کہ زلمی کی ٹیم ایک خاندان کی طرح ہے ۔