Friday, April 26, 2024

پی ایس ایل کا فائنل:  سابق کرکٹرزنے پی سی بی اور پنجاب حکومت کےفیصلے کی  مخالفت کردی

پی ایس ایل کا فائنل:  سابق کرکٹرزنے پی سی بی اور پنجاب حکومت کےفیصلے کی  مخالفت کردی
February 27, 2017
لاہور(92نیوز)پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہونے پر جہاں شایقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں حکومت پنجاب کے اس فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہان اور عہدیداران نے شدید تنقید کرتے ہوئے اس کی مخالفت کردی۔ محسن حسن خان نے اسے بچگانہ فیصلہ جبکہ عبدالقادر کا کہنا ہے اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ عمران خان کے بعد سابق کرکٹر اور پی سی بی کے سابق عہدیداران بھی پی ایس ایل کے فائنل میچ کے لاہور میں ہونے کے فیصلے کی مخالفت میں میدان میں آگے ہیں۔ سابق چیف سیلکٹر محسن حسن کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل سے پاکستان میں انٹرنیشنل کے دروازے نہیں کھل جائیں گے یہ انتہائی بچگانہ فیصلہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام بہت معصوم ہے ان کو ہر بار لالی پاپ کے دیا جاتا ہے۔ سابق چیف سلیکٹر عبدالقادر نے بھی پنجاب حکومت پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں اس کا وزیراعظم محفوظ نہیں وہاں ایسے میچ کرانے کا کیا فائدہ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ۔ اگر خدا نخواستہ پاکستان میں پھر کوئی سانحہ ہو جاتا ہے تو کون ذمہ دار ہوگا۔ انہوں نے پی ایس ایل کے چئیرمین نجم سیٹھی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سابق چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف  نے بھی اس فیصلے کو حوصلہ افزا قرار نہیں دیا۔ سابق چئیر مین پی سی پی خالد محمود نے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے سابق کوچ جاوید میاں داد،عامر سہیل اور اقبال قاسم نے بھی حکومتی فیصلے کی مخالفت کی ہے۔