Friday, April 19, 2024

پی ایس ایل کا فائنل دہشتگردی کے خلاف تھا : گورنرخیبرپختونخوا

پی ایس ایل کا فائنل دہشتگردی کے خلاف تھا : گورنرخیبرپختونخوا
March 19, 2017
لاہور(92نیوز)پشاورزلمی کے اعزازمیں پشاور کے گورنرہاؤس میں استقبالیہ دیاگیا گورنرخیبرپختونخوا کہتے ہیں پی ایس ایل کا فائنل دہشتگردی کے خلاف تھا  جیت صرف زلمی کی نہیں پورے پاکستان کی ہوئی۔ پشاور زلمی کےمالک جاویدآفریدی نے عمران خان کےبیان پر تبصرے سے گریزکرتے ہوئے کہاخیبرپختونخوا حکومت نے دوبارہ دعوت دی تو جائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل کی فاتح پشاورزلمی کی ٹیم کے اعزاز میں گورنرہائوس پشاور میں استقبالیہ تقریب میں ٹیم کے مالک جاوید آفریدی، بائولنگ کوچ محمد اکرم،کھلاڑی افتخار احمد اور دیگر نے شرکت کی۔ استقبالیہ سے خطاب میں گورنرنے زلمی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل کا فائنل امن کی جیت ہے۔ ٹیم کے کھلاڑیوں کو چترالی ٹوپی کا تحفہ بھی دیا گیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں پشاورزلمی کے مالک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے دوبارہ دعوت دی تو جائیں گے۔ گورنرہائوس میں ہونے والے استقبالیہ میں شاہد آفریدی سمیت دیگر نامور کھلاڑی شریک نہیں ہوئے۔