Saturday, May 18, 2024

پی ایس ایل کا رنگا رنگ میلہ دو دن کی دوری پر

پی ایس ایل کا رنگا رنگ میلہ دو دن کی دوری پر
February 13, 2019
 دبئی (92 نیوز) پی ایس ایل کا رنگا رنگ میلہ دو دن کی دوری پر ہے۔ ایونٹ کا آغاز 14 فروری کو ہو گا۔ شائقین کرکٹ کا انتظار ختم  ہو گیا۔ پاکستان سپر لیگ کی سپر ٹرافی کی رونمائی  دبئی میں کر دی گئی۔ تقریب رونمائی میں تمام ٹیموں کے کپتانوں سمیت چئیر مین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے بھی شرکت کی۔ ٹرافی کی منہ دکھائی سے قبل تمام کپتانوں نے پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ چئیرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا میں ایک برانڈ بن چکا ہے۔ پی ایس ایل کی ٹرافی پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرتی ہے۔ لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ لاہور  قلندرز سے آخری نمبر کا ٹیگ ہٹانے کی کوشش کریں گے۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کوئی ٹیم فیورٹ نہیں تمام ٹیمیں ایک جیسی ہیں ٹائٹل اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پی ایس ایل سے پاکستان ٹیم کو بہت فائدہ پہنچا ہے۔ حسن علی، شاداب خان اور فہیم اشرف جیسے پلئیر پی ایس ایل سے ملے ہیں۔ ملتان سلطان کے کپتان شعیب ملک نے کہا پچھلے سال اچھا کھیلے لیکن فنش نہیں کر سکے۔ ہر میچ میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا تمام ٹیمیں اچھی ہیں ۔ ایونٹ میں اچھے میچز ہوں گے۔