Tuesday, April 16, 2024

پی ایس ایل کا جنون، 92نیوز نے شائقین کیلئے خصوصی فلوٹ تیار کر لیا

پی ایس ایل کا جنون، 92نیوز نے شائقین کیلئے خصوصی فلوٹ تیار کر لیا
March 4, 2017

لاہور (92نیوز) پی ایس ایل کے سپر فائنل کا لطف دوبالا کرنے کے لئے نائنٹی ٹو نیوز کا فلوٹ لاہور کی شاہراہوں پر رواں دواں ہے۔ فلوٹ میں شامل گلوگاروں کی موسیقی اور گھوڑوں کا رقص شائقین کرکٹ کا خوب جوش بڑھا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ اور شائقین کرکٹ کو لاہور میں خوش آمدید کہنے کے لئے نائٹی ٹو نیوز نے اپنایا منفرد انداز اورسجایا خصوصی فلوٹ جو پی ایس ایل کے سپر فائنل کے لئے شائقین کا لہوگرما رہا ہے۔

پی ایس ایل فائنل کا جوش بڑھانے کے لئے سجائے گئے اس فلوٹ میں شامل لاہور کی ثقافتی پہچان ڈھول ڈھمکا خوب سماں باندھے ہوئے ہے اور گھوڑوں کا رقص جشن بہاراں کی یاد دلا رہا ہے۔ فلوٹ میں شامل گٹار کی دھنوں نے سب کو جھومنے پر مجبور کر دیا ہے تو گلوکاروں کی پرفارمنس نےبھی رنگ جما رکھا ہے۔

نائٹی ٹو نیوز کا یہ خصوصی فلوٹ، برکت مارکیٹ، مون مارکیٹ، وحدت روڈ اور مال روڈ سے گزرے گا جہاں زندہ دل لاہوریے اپنے منفرد اندازمیں اس کا استقبال کرنے کو تیار ہیں۔