Saturday, May 11, 2024

پی ایس ایل ڈرافٹنگ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیل اسٹین اور کولن انگرام کا انتخاب

پی ایس ایل ڈرافٹنگ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیل اسٹین اور کولن انگرام کا انتخاب
February 18, 2020
لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کیلئے ڈرافٹنگ آج لاہور میں ہوئی، جس میں پلاٹینیم، ڈائمنڈ، گولڈ اور سلور کیٹیگریز کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔ پی ایس ایل فائیو کی پرائم یعنی پلاٹینیم  کیٹیگری کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل ہوگیا ،دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انگلینڈ کے جیسن روئے کا انتخاب کیا۔ شین واٹسن کو پلاٹینیم کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا۔ سرفراز احمد،محمد نواز،احمد شہزاد،عمر اکمل ،محمد حسنین،نسیم شاہ اور احسن علی بھی پلاٹینیم کیٹیگری کا حصہ ہیں۔ لاہورقلندرز نےآسٹریلیا کے کرس لین کا انتخاب کیا ہے ،پلاٹینیم کیٹیگری کے دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان، محمد حفیظ، شاہین آفریدی، عثمان شنواری، سلمان بٹ، سہیل اختر، حارث رؤف اورجنوبی افریقہ کے ڈیوڈویزے شامل ہیں۔ ملتان سلطانز نے پلاٹینیم کیٹیگری کی پہلی پک  میں انگلینڈ کے معین علی اور دوسری پک میں جنوبی افریقہ کے ریلی روسو کا انتخاب کیا۔ انگلینڈ کے جیمز ونس پہلے ہی پلاٹینیم اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی،محمد عرفان،جنید خان،شان مسعود،علی شفیق،محمدالیاس کا انتخاب کیا گیا ہے۔ دو دفعہ کی چیمپئن اسلام آبادیونائٹیڈ نے دو جنوبی افریقی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ پہلی پک میں فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین اور دوسری پک میں کولن انگرم کا انتخاب کیا گیا۔ شاداب خان، فہیم اشرف، آصف علی، حسین طلعت، رضوان حسین، عماد بٹ، محمد موسیٰ، لیونک رونکی بھی پلاٹینیم کیٹیگری میں سلیکٹ ہوئے۔ پشاورزلمی نے پلاٹینیم کیٹیگری کیلئے کسی نئے کھلاڑی کا انتخاب نہیں کیا۔ اس نے کیرون پولارڈ اورڈیرن سیمی کو ہی برقرار رکھا ہے۔ وہاب ریاض، حسن علی، کامران اکمل، امام الحق اور عمر امین بھی پلاٹینیم کیٹیگری کا حصہ ہیں۔ کراچی کنگز نے انگلینڈ کے ایلکس ہیلز کاانتخاب کیا ہے۔ کپتان بابر اعظم، محمد عامر، عماد وسیم، افتخاراحمد، عامر یامین، اسامہ میر، عمر خان بھی پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل ہیں۔