Wednesday, May 8, 2024

پی ایس ایل: پلے آف کھیلنے کیلئے کراچی کنگز کو آج ہرصورت جیتنا ہو گا

پی ایس ایل: پلے آف کھیلنے کیلئے کراچی کنگز کو آج ہرصورت جیتنا ہو گا
February 26, 2017

شارجہ (ویب ڈیسک) پی ایس ایل ٹو میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آج رات نو بجے دوسری بار ٹکرائیں گے۔ پہلے میچ میں کراچی نے اسلام آباد کو آٹھ وکٹوں پر شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں میں کرکٹ کی دنیا کے بڑے بڑے سپرسٹار موجود ہیں۔

اسلام آباد کی قیادت پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کر رہے ہیں تو کراچی کے قائد سری لنکا کے منجھے ہوئے بلے باز کماراسنگا کارا ہیں۔ اسلام آباد کو ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری کا ساتھ حاصل ہے جبکہ کراچی کے پاس انہی کے ہم وطن کرس گیل موجود ہیں۔

یونائیٹڈکے پاس براڈ ہیڈن ہیں تو کنگز کے پاس روی بوپارا ہیں۔ اسلام آباد کو شین واٹسن جیسا آل راؤنڈر میسر ہے تو کراچی کے پاس ان کا مقابلہ کرنے کے لئے شعیب ملک ہیں۔ باؤلنگ میں بھی دونوں ٹیموں کے پاس مؤثر ہتھیار موجود ہیں۔ اسلام آباد کے پاس سہیل خان ہیں تو کراچی کو محمد عامر کا ساتھ حاصل ہے۔

سپن کے شعبے میں اسلام آباد کے پاس سعید اجمل ہیں اور کراچی کے پاس کیرن پولارڈ۔ کراچی کے لیے آج کا میچ زندگی موت کا مسئلہ بن سکتا ہے اس لیے وہ اسے جیتنے کے لیے پورا زور لگائیں گے۔ کرکٹ شائقین پی ایس ایل ٹو میں رات نو بجے ایک اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کے لیے تیار رہیں۔