Thursday, May 9, 2024

پی ایس ایل نے گلی محلے کی کرکٹ کو بھی دوام بخش دیا

پی ایس ایل نے گلی محلے کی کرکٹ کو بھی دوام بخش دیا
February 14, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن نے گلی محلے کی کرکٹ کو بھی دوام بخش دیا۔ پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن آج رات سے شروع ہو گا مگر  گلی محلے میں مختلف لیگز کا آغاز گزشتہ چند روز سے ہو چکا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کی طرز پر کھیلی جارہی لائنز ایریا پریمیر لیگ کسی میدان میں نہیں بلکہ سڑک پر کھیلی جارہی ہے  ۔ سڑک پر ہونے والی اس لیگ میں تماشائی بھی بے شمار ہیں  جن کا کہنا ہے کہ کہتے ہیں پی ایس ایل کا آغاز ہونے سے گلی محلوں میں بھی کرکٹ  زندہ ہو گئی ہے ۔ دوسری جانب شہری پی ایس ایل فور میں کھیلنے والی  اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کیلئے ان کی شرٹس کی خریداری میں مصروف ہیں ۔ کراچی میں پی ایس ایل میں شامل 6 ٹیموں کی ٹی شرٹس کی فروخت بھی عروج پر پہنچ گئی  ہے ، کرکٹ کے شائقین  کواپنی ٹیم کی جیت کا یقین بھی ہے ۔ پی ایس ایل فیور نے ہر شہری کو جکڑ رکھا ہے  ، دکانوں پر رنگ برنگی ٹی شرٹس کی فروخت اس بات کا ثبوت ہے کہ دیوانوں کو کراچی میں میچز کا بھی بے چینی سے انتظار ہے ۔