Sunday, September 8, 2024

پی ایس ایل میں کشمیر کی ٹیم شامل کرنا میرا ذاتی فیصلہ تھا : نجم سیٹھی

پی ایس ایل میں کشمیر کی ٹیم شامل کرنا میرا ذاتی فیصلہ تھا : نجم سیٹھی
July 20, 2016
لاہور(92نیوز)چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں کشمیر کی ٹیم شامل کرنا میرا ذاتی فیصلہ تھا جس کے سامنے سیاسی مسائل آڑے آ گئے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ  کا فائنل پاکستان میں کروایا جائے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پی اسی ایل کا فائنل پاکستان میں کروانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اسی کے پیش نظر بین الاقوامی کرکٹرز کے ساتھ معاہدے میں شق کو شامل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں آزاد کشمیر کی ٹیم کو شامل کرنا چاہتا تھا جسے خریدنے کے لیے لندن سے کشمیریوں نے ملین ڈالرز کی آفرز بھی کیں لیکن  شامل نہ کرنے کی وجہ سیاسی مسلئہ ہے کہ بھارت کشمیر کے نام پر آئی سی سی میں اعتراض اٹھا سکتا ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی راہ میں سکیورٹی ایک بڑا مسئلہ ہے  لیکن اب حالات کافی بہتر ہو رہے ہیں امید ہے کامیابی حاصل کر لیں گے۔ نجم سیٹھی نے شہریار خان کے ساتھ اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کرکٹ کے معاملات میں شہر یار خان مہارت رکھتے ہیں جبکہ انتظامی معاملات کو میں اچھے طریقے سے دیکھ لیتا ہوں۔