Monday, May 13, 2024

پی ایس ایل میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین کی اسکریننگ کی گئی

پی ایس ایل میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین کی اسکریننگ کی گئی
March 12, 2020
 کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات بھی کیئے گئے ہیں۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین کی اسکریننگ، ہاتھ بھی دھلوائے جا رہے ہیں۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا تڑکا لگنے کو تیار ہے۔ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا ٹاکرا کچھ دیر بعد ہو گا ۔ کرکٹ کے دیوانوں نے دوپہر سے ہی اسٹیڈیم کا رخ کر لیا ۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مارکنگ ایریا میں مکمل انتظامات کیے گئے ہیں اور شائقین کے ہاتھ دھلوائے گئے  جبکہ ماسک بھی تقسیم کیے گئے ۔ نیشنل اسٹیڈیم میں بھی جراثیم کش اسپرے کا مکمل انتظام کیا گیا ہے اور فیومیگیشن مشینوں کے ذریعے چھڑکاؤ کیا گیا جبکہ اسٹیڈیم میں داخلے سے پہلے شائقین کی تھرمل اسکیننگ کی گئی جبکہ ہینڈ واش کے ذریعے ہاتھ دھلوانے کا بھی مکمل انتظام کیا گیا ہے ۔ پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے بھی ہاتھ دھوئے ۔ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔ پاک آرمی، رینجرز، اسپیشل برانچ کے جوان فرائض انجام دے رہے ہیں ۔