Saturday, May 11, 2024

پی ایس ایل میں مبینہ گھپلے، پی سی بی سے ایف آئی اے نے پھر ریکارڈ طلب کرلیا

پی ایس ایل میں مبینہ گھپلے، پی سی بی سے ایف آئی اے نے پھر ریکارڈ طلب کرلیا
February 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پی ایس ایل کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن میں مبینہ گھپلوں پر ایف آئی اے نے ایک بار پھر پی سی بی سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ 92 نیوز کے پروگرام جواب چاہیے میں ڈاکٹر دانش نے آڈٹ رپورٹ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا تھا۔ [caption id="attachment_252898" align="alignnone" width="748"]پی ایس ایل، مبینہ گھپلے، پی سی بی، ایف آئی اے، پھر ریکارڈ طلب، اسلام آباد، 92 نیوز پی ایس ایل میں مبینہ گھپلے، پی سی بی سے ایف آئی اے نے پھر ریکارڈ طلب کرلیا[/caption] ایف آئی اے نے ریکارڈ فراہمی کے لیے پی سی بی کو خط لکھ دیا، تمام ایڈیشنز کی آڈٹ رپورٹ، اکاؤنٹس کی تفصیلات اور میڈیا رائٹس کا مکمل ریکارڈ دینے کا مطالبہ کردیا۔ خط کے متن کے مطابق پی سی بی کو بھارت کے پاکستان میں نہ کھیلنے کے حوالے سے دائر کیے گئے کیس کے حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم کرنے بارے بھی کہا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے پی سی بی کو ریکارڈ فراہم نہ کیے جانے پر یکطرفہ کارروائی کیے جانے سے متعلق بھی آگاہ کردیا۔