Friday, April 26, 2024

پی ایس ایل میں آج چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا دن منایا جائے گا

پی ایس ایل میں آج چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا دن منایا جائے گا
March 7, 2020
لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل میں آج چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا دن منایا جائے گا، کھلاڑی اور میچ آفیشلز بازو پر گلابی ربن باندھیں گے۔ راولپنڈی اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم آج گلابی رنگ میں رنگ جائیں گے، پی ایس ایل میں آج چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا دن منایا جائے گا، آج کھیلے جانے والے دونوں  میچز میں کھلاڑی اور میچ آفیشلز گلابی رنگ کے ربن باندھیں گے اور گلابی کیپس بھی پہنیں گے۔ پی ایس ایل کے دونوں میچز کی وکٹیں بھی گلابی رنگ کی ہونگی، پی سی بی کی جانب سے شائقین کو بھی پنک شرٹس پہن کر اسٹیڈیم آنے کی اپیل کی گئی ہے۔