Saturday, April 20, 2024

پی ایس ایل میں آج آرام ، کل  لاہور قلندرز، پشاور زلمی سے ٹکرائیں گے

پی ایس ایل میں آج آرام ، کل  لاہور قلندرز، پشاور زلمی سے ٹکرائیں گے
March 9, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پی ایس ایل میں آج آرام کے بعد  کل سے پھر ہوں گے ایکشن سے بھر پور مقابلے  ، کل قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن فائیو کا میلہ زور و شورسے جاری ہے ، ایونٹ میں آج آرام کا دن  کل سے چوکوں چھکوں کی پھر بہار آئے گی ۔کل لاہور قلندرز  اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی ، دونوں ٹیمیں شام سات بجے قذافی اسٹیڈیم میں ان ایکشن ہونگی ،ایونٹ میں دونوں ٹیمیں پہلے بھی مد مقابل آچکی ہیں جہاں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔ پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو ملتان سلطانز 11 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے،پشاور زلمی 9پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 7پوائنٹس  کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ لاہور قلندرز نے ایونٹ میں کم بیک کرتے ہوئے 6پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے ، دوسری جانب دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایونٹ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی اور پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخر پر ہے۔