Wednesday, April 24, 2024

پی ایس ایل ملتوی ہونے پر لاہور کے شہریوں کا ملا جلا ردعمل

پی ایس ایل ملتوی ہونے پر لاہور کے شہریوں کا ملا جلا ردعمل
March 4, 2021

لاہور (92 نیوز) کورونا کی عالمی وبا سے پی ایس ایل کی رونقیں ختم، لاہور کے شہری تفریح ختم ہونے پرمایوس ہیں تو بعض اسے اچھا فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔

کورونا کے پھیلاؤ سے پی ایس ایل سکس میں مچنے والی کھلبلی ٹورنامنٹ کے التوا پر ختم ہوئی۔ لاہور کے شہری پی ایس ایل کے التوا پر کہتے ہیں ایک ہی تفریح تھی جو ختم ہوگئی۔

بہت سے شہری سمجھتے ہیں کہ عالمی وباء کے تناظر میں حکومت نے ٹھیک فیصلہ کیا۔

پی ایس ایل سکس میں مزیدتین کھلاڑیوں کے کوروناٹیسٹ مثبت آنے پر پی سی بی نے ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔