Monday, September 16, 2024

پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل ، شاہ زیب حسن کیس کا فیصلہ محفوظ

پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل ، شاہ زیب حسن کیس کا فیصلہ محفوظ
January 31, 2018

لاہور ( 92 نیوز) پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں اینٹی کرپشن ٹربیونل نے شاہ زیب حسن کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

پی سی بی ٹربیونل کے سربراہ جسٹس (ر) اصغر حیدرکے مستعفی ہونے کے بعد ٹربیونل میں نیا رکن مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹربیونل کو دوممبران تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے پی سی بی 6 فروری کو کچھ اضافی دستاویزات ٹربیونل کو جمع کروائے گا ۔ پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی اور شاہ زیب حسن کے وکیل کاشف رجوانہ نے ٹربیونل پر اعتماد کا اظہار کیا کہ کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہو گا۔

قواعد کےمطابق پی سی بی ٹربیونل کیس کا فیصلہ تیس دن کے اندر کرے گا۔