Saturday, May 11, 2024

پی ایس ایل فور کے شاندار انعقاد پر غیرملکی کھلاڑیوں کا اظہار تشکر

پی ایس ایل فور کے شاندار انعقاد پر غیرملکی کھلاڑیوں کا اظہار تشکر
February 18, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پی ایس ایل فور میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت نے ایونٹ کو کو چار چاند لگا دیے،  کھلاڑیوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں پی ایس ایل فور  انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے تجربے کو خوب سراہا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کیمرون ڈیلپورٹ نے پی ایس ایل میں کھیلنے کو ایک شاندار تجربہ قرار دیا  اور ساتھ ہی انہوں نے فینز اور اپنی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے بھی پی ایس ایل کی خوب تعریف کی ،  بین ڈنک کا کہنا تھا کہ ایونٹ سے باہر ہونے پر مایوسی ہے مگر کراچی کنگز کے کھیلنا اچھا تجربہ تھا۔

کولن انگرم نے پی ایس ایل کا شکریہ ادا کیا،روی بوپارہ نے پاکستان کی میزبانی کی خوب تعریف کی  اور پی ایس ایل کے محفوظ انعقاد پر سکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

پشاور زلمی کے کھلاڑی وین میڈسن نے بھی میزبانی پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔