Tuesday, May 14, 2024

پی ایس ایل فور کے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز ہوگا

پی ایس ایل فور کے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز ہوگا
February 20, 2019
شارجہ ( 92 نیوز ) پی ایس ایل فور کے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز ہوگا ، دو دن آرام کے بعد شارجہ کے میدان میں میلہ سجے  گا، شارجہ میں آج کھیلے جانے والے واحد میچ میں پہلے مرحلے کی ٹاپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطانز سے مقابلہ ہوگا۔ پی ایس ایل فور کا میلہ شارجہ پہنچ گیا، شارجہ کے تاریخی گراؤنڈ میں خوب شوروغل ہوگا ۔ پی ایس ایل کےدوسرے مرحلے میں 24 فروری تک میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل فور میں  اب تک عمر اکمل 129 رنز کیساتھ بلے بازی کے میدان میں سر فہرست ہیں ،بابراعظم نے دو میچوں میں ایک سو سات رنز بنا رکھے ہیں ۔ باؤلنگ میں لاہور قلندرز کے راحت علی  8 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں ،تاہم ان کی باؤلنگ سے لاہور قلندرز کو خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا۔ٹیم تین میں سے دو میچز میں شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخر میں ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر دو میچز جیتنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، پشاورزلمی دوسرے اور ملتان سلطانز تیسرے نمبر پر ہے۔ ایمرجنگ پلیئرز میں لاہور قلندرز کے حارث رؤف اور کراچی کے عمر خان   کے چرچے ہیں ۔ دوسری جانب پی ایس ایل میں بھارتی  کمپنی کی جانب سے پروڈکشن  سے انکار کے بعد  پی سی بی کا  دو کمپنیز سے معاہدہ ہوا ہے، بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ شائقین کو بہترین معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔