Thursday, March 28, 2024

پی ایس ایل فور کے تمام میچز پاکستان میں شیڈول کے مطابق ہوں گے ، پی سی بی

پی ایس ایل فور کے تمام میچز پاکستان میں شیڈول کے مطابق ہوں گے ، پی سی بی
February 28, 2019
 لاہور (92 نیوز) پی سی بی نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فور کے تمام میچز پاکستان میں شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ حالات چاہے کیسے بھی ہوں ،پی ایس ایل کے فائنل مرحلے کے آخری آٹھ میچ شیڈول کے مطابق ہی کراچی اور لاہور میں منعقد ہوں گے۔ احسان مانی نے کہا کہ تمام کھلاڑی پاکستان آکر کھیلنے کو تیار ہیں۔ پریس کانفرنس میں تمام فرنچائزز کے مالکان بھی موجود تھے۔ انہوں نے احسان مانی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔