Saturday, April 20, 2024

پی ایس ایل فور کی ڈرافٹنگ کیلئے633 کھلاڑیوں کے نام جاری

پی ایس ایل فور کی ڈرافٹنگ کیلئے633 کھلاڑیوں کے نام جاری
November 11, 2018
لاہور ( 92 نیوز )  پاکستان سوپر لیگ  کے چوتھے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کے لئے 637 کھلاڑیوں کے نام جاری کردیئے گئے ہیں۔ پی ایس ایل انتظامیہ نےڈائمنڈ، گولڈ ،سلور اورايمرجنگ کھلاڑيوں کی فہرستيں جاری کی ہیں    جس میں 633کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہےتمام فرنچائززکو10کھلاڑی برقراررکھنے کی اجازت دی گی ہے  ۔ تمام فرنچائزز کو13نومبرتک باقی کھلاڑی ریلیز کرنا ہوں  گے، ہرفرنچائز 16 رکنی اسکواڈ منتخب کرسکے گی۔ فرنچائزپلاٹينيم،ڈائمنڈاور گولڈ کيٹگری سے3-3کھلاڑی منتخب کريگی، سلورکيٹگری سے5اورايمرجنگ سے2کھلاڑيوں کا انتخاب ہوگا ۔ پی ایس ایل ڈرافٹنگ رواں ماہ کی 20 تاریخ کو اسلام آباد میں ہوگی ، 14 فروری سے 17 مارچ تک  ہونے والے اس ایونٹ کے آٹھ میچز ہاکستان میں کرائے جانے کا امکان ہے۔