Saturday, April 20, 2024

پی ایس ایل فور ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

پی ایس ایل فور ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی
March 6, 2019
ابوظہبی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل فور کا ابوظہبی میں کھیلا جانے والا مرحلہ ختم ہو گیا ، ابو ظہبی مرحلے کے آخری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 43 رنز سے شکست دے دی ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے ، اوپنر احمد شہزاد نے  اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز کا خوب امتحان لیا اور 46 گیندوں پر ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے73 رنز بنائے۔ عمر اکمل 27 ، رئیلی روسو 23 رنز بنا کر نمایاں رہے ،ڈی جے براوو، سہیل تنویر  اور فواد احمد بغیر کوئی اسکور بنائے جبکہ کپتان سرفراز احمد صرف ایک اسکور بنا کر چلتے بنے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ 181رنز کے ہدف کے تعاقب میں بری طرح ناکام رہی ۔ اوپنرزکے 62 رنزکے اچھے آغاز کے بعد  اسلام آباد یونائیٹڈ کی  بیٹنگ لڑکھڑا گئی، اور نو وکٹوں پر 137رنز بنا سکی ،لیوک رونکی 64اور ڈیلپورٹ 25رنز بنا کر نمایاں رہے۔۔ کوئٹہ کے فواد احمد نے تین ،سہیل تنویر اور محمدحسنین نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد نواز اور ڈی جے براوو نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ اسلام آباد کے فہیم اشرف نے چار اور عماد بٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں،کوئٹہ کے احمد شہزاد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سرفراز الیون نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو43رنز سے ہرا کر  پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔