Friday, April 26, 2024

پی ایس ایل فور کا میلہ پاکستان میں سجنے والا ہے

پی ایس ایل فور کا میلہ پاکستان میں سجنے والا ہے
February 25, 2019
کراچی  ( 92 نیوز) دبئی  ، شارجہ اور ابو ظہبی سے ہو کر پی ایس ایل فور کا میلہ اب پاکستان میں سجنے کو ہے ، لاہور اور کراچی میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹوں  کی فروخت شروع کر دی گئی ہے ۔ لاہور میں بھی  پی ایس ایل فور میچز کیلئے ٹکٹوں  کی فروخت جاری ہے ، شائقین کرکٹ ٹکٹ خریدنے کے لیے لمبی لائنوں میں لگے ہوئے ہیں۔ کراچی میں پی ایس ایل کا جنون انتہا کو پہنچ گیا ہے ۔ شہر قائد میں بھی  آج سے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی  جس کیلئے نوجوانوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ۔ ٹکٹس حاصل کرنے والے نوجوان خوشی سے نہال ہوگئے ۔شہر قائد میں آج سے ٹکٹوں کی فروخت نجی کوریئر کے مراکز سے شروع ہوگئی  ، نوجوانوں نے ٹکٹس حاصل کرنے کیلئے صبح سے ہی لائنیں لگالیں ۔ ایک گھنٹے بعد ہی فائنل میچ کیلئے 500 روپے والے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے  ، ٹکٹس ہاتھ میں آتے ہی نوجوانوں کی خوشی دیدنی تھی ۔ نیشنل اسٹیڈیم میں 30 ہزار شائقین کی گنجائش ہے  ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے 18 ہزار ٹکٹس نجی کوریئر کمپنی کو  فروخت کے لیے دیے ہیں ۔ سب سے زیادہ 10 ہزار ٹکٹس جنرل انکلوژر کے رکھے گئے ہیں ۔