Tuesday, April 23, 2024

پی ایس ایل فور ، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

پی ایس ایل فور ، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دیدی
March 12, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پی ایس ایل فور گروپ میچز  کا مرحلہ ختم ہو گیا، آخری گروپ میچ میں پشاور زلمی نے   کراچی کنگزکو61 رنز سے شکست دے دی۔ نیشنل  کرکٹ اسٹیڈیم  کراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل فور  کے آخری گروپ میچ میں   پشاور زلمی نے  کراچی کنگز61 کو رنز سے شکست دی ۔ دو سو چار رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف  22رنز کے مجموعی اسکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ کولن انگرم نےپشاور  کے باؤلرز کے سامنے مزاحمت جاری رکھی اور ٹیم کا اسکور 125رنز تک پہنچا دیا ، کولن انگرم نے 37گیندوں پر 71رنزاسکور کیے۔ کولن انگرم کے آؤٹ ہونے پر کراچی کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور 142رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔عماد وسیم نے 30رنز بنائے۔ پشاور کے حسن علی نے تین ،وہاب ریاض اور ثمین گل نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں پر 203رنز بنائے، پشاور کی جانب سے کامران اکمل  نے 86 اورامام الحق نے  59رنز کی اننگز کھیلی۔ کراچی کے محمد عامر نے تین اور کولن منرو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔