Monday, May 13, 2024

پی ایس ایل فور ، پشاور زلمی اور کراچی کنگز آج مقابل ہونگے

پی ایس ایل فور ، پشاور زلمی اور کراچی کنگز آج مقابل ہونگے
February 21, 2019
شارجہ ( 92 نیوز ) پی ایس ایل فور  کے دوسرے مرحلے کے دوسرے میچ میں  پشاور زلمی  آج کراچی کنگز سے ٹکرائے گی پاکستان  سپر لیگ کا میلہ  دبئی سے شارجہ منتقل ہو گیا ہے، آج ایونٹ میں  ایک میچ شیڈول ہے جس میں  پشاور زلمی اورکراچی کنگز  کی ٹیمیں زور آزمائیں گی ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم  میں کھیلا جائے گا، پشاور زلمی اور کراچی کنگز نے ایونٹ میں دو،دو میچز کھیلے ہیں۔ دونوں ٹیموں نے ایک ،ایک کامیابی حاصل کی ہے، کراچی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچواں اور پشاور زلمی دوسرے نمبر پر ہے۔