Friday, March 29, 2024

پی ایس ایل فور میں آج دو میچز کھیلے جائینگے

پی ایس ایل فور میں آج دو میچز کھیلے جائینگے
March 4, 2019
ابو ظہبی ( 92 نیوز) پی ایس ایل فور میں سٹارز کرکٹرز آج پھر ایکشن  دکھائیں گے،  آج 2 میچ کھیلے جائیں گے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی  میں جوڑ پڑے گا جبکہ کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کا چیلنج درپیش ہوگا۔ پی ایس ایل کا میلہ ابوظہبی  پہنچ گیا ، دو روزہ  آرام کے بعد  پی ایس ایل کا یو اے ای میں آخری مرحلہ آج سے ابوظہبی میں شروع ہوگا، شائقین کرکٹ کو آج پی ایس ایل میں 2 میچ  دیکھنے کو ملیں گے ۔ پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میدان سجے گا، دونوں ٹیمیں  سات ، سات میچ کھیل کر پوائنٹس ٹیبل پر دس، دس پوائنٹس کے ساتھ  پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔فاتح ٹیم فائنل فور مرحلے کیلئے سیٹ پکی کر لے گی۔ آج کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز جیت کیلئے پنجہ آزمائی کریں گے،ٹورنامنٹ میں ان رہنے کیلئے دونوں ٹیموں کیلئے کامیابی ضروری ہے۔ ملتان کے سلطانز آج کامیابی حاصل نہ کرپائے تو ایونٹ سے باہر ہوجائیں گے۔