Thursday, May 9, 2024

پی ایس ایل فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کوپانچ وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کوپانچ وکٹوں سے ہرا دیا
February 15, 2019
دبئی (92 نیوز) پی ایس ایل فور کے ابتدائی معرکے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کیخلاف پانچ  وکٹوں سے میدان مار لیا ۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر171رنز اسکور کیے۔ سہیل اخترنے 37 اور اے بی ڈی ویلئیرز نے 24رنزبنائے۔ فخر زمان  نے 65 رنز  کی شاندار اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز نے 45رنز کا آغاز فراہم کیا، راحت علی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے ایک اوور میں تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر لاہور قلندرز کو جیت کی امید دلائی۔ حسین طلعت اور کیمرون ڈیلپورٹ کی 55رنز کی پارٹنر شپ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ میں واپس لے آئی۔ ڈیلپورٹ اور حسین طلعت کے آؤٹ ہونے پر ایک بار پھر میچ لاہور قلندرز کی گرفت میں جاتے دکھائی دینے لگا۔ آصف علی اور فہیم اشرف نے مشکل حالات میں ٹیم کو سہارا دیا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ  کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے فتح دلا دی۔ دفاعی چیمپئن نے 172رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا، حسین طلعت 37اور آصف علی 36رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فہیم اشرف 23رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے راحت علی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ بیٹنگ اور باؤلنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پرفہیم اشرف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔