Wednesday, May 15, 2024

پی ایس ایل فور ، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل فور ، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دے دی
February 17, 2019
 دبئی (92 نیوز) پی ایس ایل فور میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دے دی۔ 139 رنز کے ہدف میں کراچی کی ٹیم 116رنز بنا سکی۔ پی ایس ایل فور میں لاہور قلندرز کی پہلی جیت ہوئی۔ حفیظ الیون نے  کراچی کنگز کو 22 رنز  سے دھول چٹا دی۔ کراچی کنگز کی مضبوط بیٹنگ لائن لاہور قلندرز کے باؤلرز کے سامنے گھٹنے ٹیک گئی اور پوری ٹیم 116رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پہلے میچ میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے لیونگ اسٹون اور بابر اعظم کا بلا نہ چل سکا۔ بابر اعظم 28 اور لیونگ اسٹون 11 رنز بنا سکے۔ روی بوپارا اور عماد وسیم بھی ناکام رہے۔ محمد رضوان نے لاہور قلندرز کے باؤلرز کے سامنے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن وکٹ کیپر بیٹسمین 34 رنز پر ہمت ہار گئے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے چار اور راحت علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 138 رنز اسکور کیے۔ حفیظ الیون کی جانب سے سہیل اختر 39 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ اینٹن ڈیوسچ نے 28 اور فخر زمان نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔ کراچی کنگز کی جانب سے عمر خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاندارباؤلنگ کرنے پر لاہور قلندرز کے حارث رؤف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔